ایم اے سلام

ملک میں کورونا وائرس کے دوران ارجن کپور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لئے آگے آئے ہیں۔ ارجن کپور نے پی ایم فنڈ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کے راحت کاری کے علاوہ گیو انڈیا داوشنگ فیکٹری اور بالی ووڈ کی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز میں امداد دیکر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ ارجن نے اپنے سوشل میڈیا پر انہوں نے اس کی اطلاع دی انہوں نے کہا کہ ملک بحران کے دور سے گذر رہا ہے۔ اور ایک ذمہ دار شہری کے روپ میں ہمیں اپنے ضرورت مند لوگوں کے لےءتھوڑا کام کرنے کی ضرورت ہے۔

میں اپنی جانب سے مدد کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی امداد کی زیادہ سے زیادہ کوشش کررہا ہوں۔ گیو انڈیا لگاتار ان متاثرین تک نقد پہنچانے کی سمت میں کام کررہا ہے۔ جنہوں نے اپنی نوکری کھودی ہے۔ اس لاک ڈاون کی وجہ سے جن کے پاس روزگار کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ اسی طرح داوشننگ فیکٹری کی جانب سے متاثرین کو مدد پہنچانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔

تاکہ لاک ڈاون کے دوران انہیں بلڈ ٹرانسفر کی سہولت بھی مل سکے کیونکہ بلڈ ٹرانسفر مہم کو ضروری امداد کے تحت شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اتناہی نہیں ارجن نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کا تعاون کرکے اپنی انڈسٹری کی مدد کرنے کی سمت میں بھی ہاتھ بڑھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جن کے بناکسی فلم کا پروڈکشن یا اس کی شوٹنگ نہیں کی جاسکتی ہے اس لحاظ سے ایف ڈبلیو آئی سی آئی میری انڈسٹری کی ریڈ ہے۔ ہم سبھی انہیں اپنے پریوار کی طرح مانتے ہیں۔ یہی نہیں ارجن نے دوسروں سے بھی آگے آنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی اپیل کی ہے۔

 

 

 

Find out more: