ایم اے سلام
ایکٹریس نورا فتحی دھیرے دھیرے بالی ووڈ میں اپنے قدم جما رہی ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں آئے آئیٹم نمبرس میں نورا کے زبردست ڈانس کے بعد انہیں جلد ہی اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں ایکٹنگ کرتے دیکھا جائے گا۔ اس دوران یہ بھی خبر ہے نورا نے ایکٹریس پرنیتی چوپڑہ کو اجئے دیوگن اسٹار بھوج دا پرائیڈ آف انڈیا سے تبدیل کردیا ہے۔ ایک باوثوق ذرائع کے مطابق ابھیشیک دو دھیا کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم بھوج دا پرائیڈ آف انڈیا میں پرنیتی چوپڑہ کو ہٹا کر نورا فتحی کو لے لیا گیا ہے۔
اس فلم میں پہلے پرنیتی چوپڑہ ایک اسپائی کا کردار نبھانے والی تھیں لیکن مصروف شیڈول کی وجہ انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ اب ان کی جگہ نورا فتحی نے لے لی ہے۔ بتادیں اجئے دیوگن اسٹار بھوج دا پرائیڈ آف انڈیا ایک وارڈ ڈرامہ ہے۔ یہ فلم 1971 کے انڈوپاک وار بیک ڈراپ پر بن رہی ہے۔ فلم میں اجئے دیوگن وجئے کارنک جو کے بھوج ایربس کے انچارج کا کردار نبھارہے ہیں۔
ان کے علاوہ فلم میں سوناکشی سنہا ایک سوشیل ورکر سنجے دت ایک مقامی شخص، رانا دگوباٹی لفٹنٹ کرنل اور ایمی ورک ایک پاٹلٹ کے رول میں ہے۔ بات کریں نورا فتحی کی ان کی فلم اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی 24 جنوری 2020 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ پچھلے دنوں جان ابراہام کی باٹلہ ہاوز میں نورا کا آئٹم نمبر ”اوساقی ساقی“ بہت ہٹ ہوا تھا وہیں پرنیتی چوپڑہ فی الحال سائنا نہوال بائیوپک میں مصرورف ہے اس کے علاوہ ان کی ایک اور فلم ”دا گرل آن داٹرین“ بھی جلد ہی آئیگی۔