ایم اے سلام
وکی کوشل پچھلے دنوں اپنی آنے والی فلم ”سردار ادھم سنگھ“ کی شوٹنگ کررہے تھے۔ حال ہی میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر برف باری ہونے لگی جو وکی کوشل نے زندگی میں پہلی بار دیکھی۔ اس برف باری کا وکی نے ایک فوٹو انسٹا گرام پر شیر کیا۔ پچھلے کچھ دنوں سے وکی کوشل صرف اپنی فلمیں ہی نہیں بلکہ کیٹرینہ کیف کے ساتھ اپنی ریلیشن شپ کے لئے بھی خبروں میں رہے ہیں۔ پچھلے سال وکی کی فلم اوری دا سرجیکل اسٹرائک کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ اب وہ اپنی اگلی فلم سردار ادھم سنگھ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
وکی نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیر کی ہے جس میں وہ برف میں مستی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ وکی نے لکھا اپنی زندگی میں پہلی بار برف باری دیکھ رہا ہوں۔ سرحدار ادھم سنگھ کے سیٹ پر اس تصویر میں وکی کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا ہے پھر بھی فائنس اس تصویر کو کافی پسند کررہے ہیں۔ بتادیں کہ نیشنل ایوارڈ وننگ ایکٹر وکی اس فلم میں مجاہد آزادی سردار ادھم سنگھ کا رول کررہے ہیں۔
اس کا ڈائرشن سجیت سرکار کررہے ہیں۔ واضح ہوکہ وکی کوشل کو سال 2019 کی 100 مشہور سلیبرٹیز کی فہرست میں فروبس کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ وکی کوشل مشہور ایکشن ڈائرکٹر شیام کوشل کے فرزند ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز فلم بھوت تھی جس نے کوئی خاص کمائی نہیں کی لیکن ان کی فلموں اوری، راضی، سنجو، مسان من مرزیاں جیسی فلموں میں ان کی بہترین اداکاری کے لئے جانا جاتا ہے۔