امرےکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کورےائی لےڈر کم جونگ ان کی ملاقات اور اس سے قبل جنوبی اور شمالی کورےائی
قائدےن کی ملاقاتوں اور اےک دوسرے سے گرمجوشی کے اظہار سے ےہ امےد پےدا ہوئی تھی کہ جزےرہ نما کورےا مےں
حالات مےں مثبت تبدےلی دےکھنے مےں آسکتی ہے ۔ تمام ہی فرےقےن کی جانب سے اس طرح کی ملاقاتوں پر گرمجوشی کا
اظہار کےا گےا تھا ۔ ےہ بھی واضح کردےا گےا تھا کہ راتوں رات کسی سمجھوتہ ےا کشےدگی کے مکمل خاتمہ کی امےد نہےں
کی جاسکتی لےکن ےہ بھی دعوی کےا گےا تھا کہ حالات کو بہتر بنانے اور تعلقات کو معمول پر لانے کی سمت پےشرفت کا آغاز
ضرور ہوچکا ہے ۔ تاہم موجودہ حالات مےں ےہ تاثر پےدا ہوتا ہے کہ فرےقےن کے مابےن اعتماد کی کمی ہے اور وہ اےک
دوسرے پر کامل بھروسہ کرنے کو تےار نہےں ہےں۔


باہمی ملاقاتوں کے باوجود ہتھےاروں کے تجربوں کا سلسلہ شمالی کورےا نے جاری رکھا ہے تو دوسری جانب امرےکہ اور جنوبی
کورےا کی مشترکہ فوجی مشقےں بھی چل رہی ہےں۔ امرےکہ اور جنوبی کورےا کو شمالی کورےا کے مےزائےل تجربوں پر
اعتراض ہے تو شمالی کورےا چاہتا ہے کہ امرےکہ ۔ جنوبی کورےا کی فوجی مشقےں بند کردی جائےں ۔ دونوں اےک دوسرے کے
اقدام کو علاقائی امن اور قےام امن کی سمت پےشرفت مےں رکاوٹ قرار دےتے ہےں۔ اب شمالی کورےا نے امرےکی سکرےٹری
آف اسٹےٹ مائےک پومپےو کے تعلق سے شدےد رےمارکس کئے ہےں۔ پومپےو بھی شمالی کورےا کے تعلق سے سخت لب و
لہجہ ہی اختےار کرتے ہےں۔ شمالی کورےا کا الزام تھا کہ پومپےو نے جزےرہ نما کورےا مےں جو سفارتی کوششےں کی ہےں وہ
در اصل زہر آلود ہےں۔ اس سے مثبت نتائج کی توقع نہےں کی جاسکتی


فرےقےن کے مابےن جب کبھی چوٹی ملاقاتےں ہوتی ہےں تو بات چےت مےں پےشرفت اور قےام امن کی کوششوں کے تعلق
سے مثبت تاثر پےدا ہوتا ہے تاہم جو حالات بحےثےت مجموعی دکھائی دےتے ہےں ان مےں کوئی بہتری نظر تو نہےں آتی
صرف بےان بازےوں مےں قدرے تبدےلی آئی ہے ۔ ہر فرےق اپنے طور پر خاموشی سے اپنی سرگرمےوں مےںمصروف ہے اور
چاہتا ہے کہ دوسرا اپنی سرگرمےاں ترک کردے ۔ موجودہ حالات مےں ےہ نہےں کہا جاسکتا کہ جزےرہ نما کورےا مےں مستقبل
مےں کےا حالات ہونگے لےکن ےہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ حالات کو واقعتا اگر بہتر بنانا ہے اور جو کشےدگی ہے اسے دور
کرنا ہے تو پھر فرےقےن کو اےک دوسرے پر اعتماد کرنا ہوگا ۔ہر فرےق کو ےہ بات بھی ےقےنی بنانی ہوگی کہ دوسرے فرےق
کا اعتماد اس کے کسی کام سے متزلزل نہ ہونے پائے ۔ جب تک باہمی اعتماد کی فضا پےدا نہےں ہوگی اس وقت تک کشےدگی کو
کم کرنا آسان نہےں رہے گا


Find out more: