ہندوستان کی معےشت کو ےہ اعزاز حاصل رہا کہ دنےا بھر مےں جب انحطاط کا دور چل رہا تھا اس وقت ہندوستان کی معےشت
بہترےن کارکردگی دکھا رہی تھی ۔ دنےا کے بےشتر ممالک کو انحطاط کے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ہندوستان اس
بحران سے بہتر انداز مےں نمٹنے اور اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے مےں کامےاب ہوا تھا ۔ تاہم اب ہندوستانی معےشت
کیلئے مشکل صورتحال پےدا ہوگئی ہے اور خود نےتی آےوگ کے نائب صدر نشےن نے ےہ اعتراف کرلےا ہے کہ ملک کو
اےسی مشکلات کا سامنا ہے جو 70 سال مےں کبھی درپےش نہےں آئےں۔ نےتی آےوگ کے نائب صدر نشےن کا ےہ تک کہنا تھا
کہ جو سست روی ہے اس کے نتےجہ مےں ملک کے سارے معاشی نظام ہی کو خطرات لاحق ہےں۔ اےک ذمہ دار مشےر حکومت
کا ےہ بےان ےقےنی طور پر تشوےش کی بات ہے


گذشتہ عرصہ مےں مختلف گوشوں سے معاشی سست روی کی شکاےات سامنے آتی رہی ہےں۔ خاص طورپر آٹوموبائےل شعبہ کے
تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ ےہ بند ہونے کے قرےب ہے ۔ ےہ شعبہ اےسا ہے جس مےں لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوگئے
ہےں۔ رےٹےل شوروم بند ہوگئے ہےں۔ گاڑےوں کی تےاری رک سی گئی ہے ۔ ان کی فروخت گھٹ گئی ہے ۔ ملک کی اپوزےشن
جماعتوں کی جانب سے بھی معاشی سست روی پر تشوےش کا وقفہ وقفہ سے اظہار کےا جارہا ہے لےکن مرکزی حکومت نے اس
پر کوئی توجہ نہےں دی ۔ تاہم اےسا لگتا ہے کہ نےتی آےوگ کی ظاہر کردہ تشوےش کے بعد حکومت کو حرکت مےں آنا پڑا ہے
اور وزےر فےنانس نرملا سےتارامن نے کچھ اقدامات کا اعلان کےا ہے جن سے امےد کی جا رہی ہے کہ معاشی سست روی کو
دور کرنے مےں مدد ملے گی ۔ تاہم ان اقدامات کا قطعی نتےجہ کےا ہوگا ےہ ابھی کہا نہےں جاسکتا ۔


حکومت کی جانب سے جن اقدامات کا اعلان کےا گےا ہے وہ در اصل کافی نہےں ہوسکتے ۔ ےہ اقدامات کافی کم اور کافی دےر
ہےں۔ خاص طور پر اس صورتحال مےں جب کہ Moodys کیکی جانب سے سال 2019 کیلئے ہندوستان کی ترقی
شرح کو مزےد گھٹا دےا گےا ہے ۔ پہلے ہی جن شعبوں مےں مشکلات ہےں ان کی وجہ سے ترقی کی رفتار متاثر ہوگئی ہے ۔ اگر
چند شعبوں مےں پےدا ہونے والے بحران کو ابتداءہی مےں دور کرنے اقدامات کئے جاتے تو شائد ذمہ دار گوشوں کو تشوےش کا
شکار ہونے کی ضرورت درپےش نہ آتی ۔ اب بھی حکومت کو حرکت مےں آتے ہوئے اےسے کچھ اقدامات کرنے چاہئےں جن کے
نتےجہ مےں معےشت کو استحکام حاصل ہوسکے اور خانگی شعبے مےں پائی جانے والی ماےوسی کو دور کےا جاسکے
حکومت اس سلسلہ مےں معاشی ماہرےن سے رائے طلب کرسکتی ہے ۔ اپوزےشن سے تبادلہ خےال کرسکتی ہے اور اپنی
پالےسےوں مےںاصلاحات کیلئے بھی اسے تےار رہنا چاہئے ۔ اسطرح کے جامع اقدامات معےشت کو مزےد پرےشانےوں سے
بچانے کیلئے فوری کئے جانے چاہئےں۔


Find out more: