حالیہ عرصے میں ہندوستان کا پاکستان کے علاقے بالاکوٹ پر فضائی حملہ، پھر پڑوسی ملک کا جوابی وار اور اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی کے بعد ”ہندوستان کی جیت کے لیے پاکستان میں دعائیں“ کی بات عجیب معلوم ہوتی ہے مگر انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءمیں سرفراز احمد زیرقیادت پاکستانی ٹیم کی حالت کچھ اس طرح ہوگئی ہے کہ نہ صرف ٹیم اور پرستار بلکہ عملاً سارا پاکستان ٹورنمنٹ کے بقیہ لیگ میچوں میں ویراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دعا پر مجبور ہوگیا ہے !

ءعالمی مقابلوں کے فارمٹ پر کھیلا جارہا ہے جس میں تمام شرکاءٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی ہیں۔ 1992ءاور 2019ءکے ٹورنمنٹس میں پاکستان کے لئے بڑی دلچسپ مماثلت پیدا ہوگئی ہے۔ دونوں ایونٹس میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے ساتھ شروعات ہوئی تھی اور پھر ابتدائی پانچ مقابلوں تک ہندوستان اور آسٹریلیا کے مقابل شکست اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ٹاپ رینک والی میزبان انگلش ٹیم کو ہرانے کے باوجود پاکستان ایسی صورتحال میں پہنچ گیا کہ اسے اپنے بقیہ چاروں مقابلے جیتنا ضروری ہوگیا تاکہ سیمی فائنلز میں اپنی رسائی کو یقینی بناسکے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کو شکست دے دی اور اُس کے 7 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ اب وہ ہفتہ 29 جون کو افغانستان اور اس کے بعد اپنے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو بھی ہرا سکتا ہے۔


ءورلڈکپ کی طرح مسئلہ درپیش ہے جہاں ٹورنمنٹ کے آخری لیگ میچ میں ایلن بارڈر زیرقیادت آسٹریلیا ئی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر کپتان عمران خان کی پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنلز میں پہنچایا تھا۔ اس کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ چمپئن بنا، جو ابھی تک ونڈے فارمٹ میں اُن کا واحد عالمی خطاب ہے۔ 1992ءمیں آسٹریلیا کا کام اِس مرتبہ ہندوستان ہی کرسکتا ہے کیونکہ اسے ہنوز انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے کھیلنا ہے۔ تادم تحریر آسٹریلیا سیمی فائنلز میں اپنی جگہ حاصل کرچکا ہے۔ انڈیا اور نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل پوزیشن بھی ضابطے کی تکمیل معلوم ہوتی ہے۔ چنانچہ آخری مقام کے لیے خاص طور پر انگلینڈ اور پاکستان میں مسابقت ہے۔ اوئن مورگن کی میزبان ٹیم کے موجودہ طور پر 8 پوائنٹس ہیں اور انھیں اتوار 30 جون کو ہندوستان اور پھر نیوزی لینڈ سے اپنا آخری لیگ میچ کھیلنا ہے۔ اگر وہ دونوں جیت جائیں تو سیمی فائنلز میں پہنچ جائیں گے۔ اگر اتوار کو ہندوستان ہی انگلینڈ کو ہرا دے تو پاکستان کا سیمی فائنلز تک رسائی کا راستہ آسان ہوجائے گا کہ وہ بس اپنے آخری دو لیگ مقابلے جیت لے۔ شاید اسی لئے پاکستان کی طرف سے ہندوستان کی بالخصوص انگلینڈ کے خلاف جیت کے لیے دعائیں ہورہی ہیں!


Find out more: