آج دنیا میں موبائل فون کے مقابل شاید ہی کوئی ایسا پراڈکٹ ہے جو بڑی تیزی سے تغیر پذیر ہے یعنی چند ہفتے میں نیا موبائل فون یا نئی موبائل فون سیریز مارکیٹ میں متعارف کرائی جاتی ہے۔ تازہ ترین پراڈکٹ Redmi K20 series ہے جس کے تحت Redmi K20 Pro India کا بھی آج چہارشنبہ 17 جولائی 2019 ءکو لانچ کیا جارہا ہے۔ ریڈمی سیریز ابتدائی طور پر تین رنگوں .... مرون، ریڈ، بلو .... میں پیش کی جارہی ہے جو بڑے دلکش اور خوبصورت معلوم ہورہے ہیں۔ یہ لانچنگ نئی دہلی میں 11:30 بجے (IST) منعقد کی جارہی ہے اور اس ایونٹ کو ویب سائٹ Mi.com، YouTube اور کمپنی کے سوشل میڈیا چیانلوں پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔یہ دونوں Redmi فونس چین میں ماہ مئی میں متعارف کرائے گئے تھے۔ یہ پوری طرح نئی 3D چار رخی بڑی قوس والی جسامت اور ایک pop-up سیلفی کیمرہ ماڈیول کے حامل ہیں۔ Redmi K20 Pro نیا اعلیٰ اسمارٹ فون معہ Snapdragon 855 SoC ہے، جب کہ Redmi K20 کی طاقت اوسط رینج والا Snapdragon 730 SoC ہے۔ چینی الیکٹرانکس کمپنی Xiaomi نے ٹریپل ریئر کیمرہ پیش کیا ہے جو دونوں ریڈمی کے۔سیریز فونس میں موجود ہے۔ یہ دونوں فونس Android Pie پر مبنی MIUI 10 پر کام کرتے ہیں۔ اس فون میں 256GB آن بورڈ اسٹوریج بھی ہے۔ریڈمی کے۔سیریز کی ہندوستان میں متوقع قیمت کا آج لانچ ایونٹ میں اعلان ہونے والا ہے اور یہ بھی کہ فونس صارفین کے لیے کب دستیاب ہوں گے۔ فون کی قیمت لگ بھگ وہی ہونے کی توقع ہے جس کا اواخر مئی میں چین میں اعلان کیا گیا تھا۔ Redmi K20 Pro کی چین میں قیمت 6GB RAM + 64GB storage variant کے لیے تقریباً 24,900 روپئے (چینی کرنسی CNY 2,499) مقرر کی گئی۔ اسی طرح RAM اور storage variant کے اعتبار سے قیمت مزید تین پراڈکٹس کے لیے بڑھتے ہوئے 29,900 روپئے تک پہنچتی ہے۔ اس کے برعکس Redmi K20 کی چین میں قیمت CNY 1,999 (تقریباً 19,900 روپئے) برائے 6GB RAM + 64GB storage variant سے شروع ہوتی ہے اور 25,900 روپئے تک پہنچتی ہے۔ ریگولر Redmi K20 Pro اور Redmi K20 کے ساتھ ساتھ چینی کمپنی توقع ہے کہ اسپیشل Redmi K20 Pro variant بھی لانچ کرے گی جس کا گزشتہ روز اشارہ دیا گیا۔ نئی امتیازی خصوصیات کے حامل فون کی متوقع قیمت 4,80,000 روپئے بتائی جارہی ہے۔جہاں تک Redmi K20 Pro اور Redmi K20 کی خصوصیات کا معاملہ ہے، دونوں فونس میں کئی مشابہتیں ہیں۔ دونوں MIUI 10 پر کام کرتے ہیں اور 6.39-inch full-HD+ (1080x2340 pixels) AMOLED panel رکھتے ہیں جب کہ 19.5:9 aspect ratio اور 91.9 per cent کا screen-to-body ratio ہے۔ دونوں ہینڈسٹس پر نمایاں فنگرپرنٹ سنسر ہے۔ تاہم، ’پرو‘ میں hardware DC dimming کی اضافی سہولت ہے جو ریڈمی K20 میں نہیں ہے۔


Find out more: